ریاض معاہدہ، یمن تنازعہ کے پرامن حل کیلئے اہم قدم ہے: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ (اے پی پی) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس کا کہنا ہے کہ یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے درمیان ریاض معاہدہ یمن میں تنازع کے پْر امنحل تک پہنچنے کی کوششوں کے حوالے سے ایک اہم اقدام ہے۔مارٹن گریفتھس یہ بات اپنے ایک بیان میں کہی ۔انہوں نے اس سمجھوتے کے طے پانے کے لیے سعودی کاوشوںکوسراہا اور یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کو مبارک باد پیش کی۔اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے امید ظاہر کی کہ یہ سمجھوتہ عدن میں استحکام کو مضبوط بنائے گا اور یمنی شہریوں کی زندگی میں بہتری لائے گا۔واضح رہے کہ یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے درمیان ریاض معاہدے گزشتہ منگل کو طے پایاتھا۔