حکومت اپوزیشن گاڑی کے دو پہیے ہیں اگر ایک خراب ہو گا تو معاملات خراب ہوں گے,اگر کلہاڑا خود ماریں گے تو کسی اور کو دوش نہیں دے سکتے: شہباز شریف
اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف نے ایوان خطاب کرتے ہوۓکہا کہ وزیردفاع کی رائے کو صدق دل سے خوش آمدید کہتا ہوں کمیٹی بنائی جائے ۔جمہوری روایت کو فروغ دینے کے لیے آئے ہیں مثبت ذہنی سوچ کے ساتھ ملک کے معاملات کو تابناک بنانے کے لیے گفتگو ہونی چاہیے۔ قانون سازی کی جائے تجاویز سامنے آئیں۔ حکومت اپوزیشن گاڑی کے دو پہیے ہیں اگر ایک خراب ہو گا تو معاملات خراب ہوں گے۔ پوری دنیا ہم کو دیکھ رہی ہے۔ آئین عوام پارلیمان کے تقدس کے حوالے سے ہمیں اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہے ۔گزشتہ چند دنوں سے مچھلی بازار لگ رہا ہے ۔غیر پارلیمانی زبان دونوں اطراف سے استعمال کی گئی۔ چھان بین میں گئے تو معاملات دور تک جائیں گے۔ اگر ہم نے جمہوریت کو مضبوط نہ کیا تو 22کروڑ کے مسائل ہیں چیلنجز ہیں۔ تعمیری سوچ کے ساتھ بات چیت ہو سکتی ہے۔ گالم گلوچ اور بدزبانی سے ذاتی تسکین تو ہو سکتی ہے مگر قوم میں مایوسی پیدا ہوگی ہے۔ بعض وزراء بغیر کسی بنیاد ثبوت کے بیانات دیتے ہیں یہ جمہوریت کی خدمت نہ ہے ۔احترام ہو گا عزت و احترام کے لیے پارلیمانی زبان استعمال کریں۔ بے بنیاد الزامات اور بدزبانی سے گریز کریں ۔ساری اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق ہے کہ اگر ہم نے عوام اور پارلیمان کا وقت ضائع نہ کرنا ہے تو ذمہ داری کا ثبوت دیں ۔اگر کلہاڑا خود ماریں گے تو کسی اور کو دوش نہیں دے سکتے۔ کمیٹی کی تجویز پر اتفاق کرتا ہوں ضابطہ اخلاق بنائیں دل مجروح نہ کریں۔