چیف جسٹس ثاقب نثار کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ ،چیف جسٹس کا قافلہ اسلام آباد سے لاہور جا رہا تھا، چیف جسٹس ثاقب نثار حادثے میں محفوظ رہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق موٹروے خانقاہ ڈوگراں کے قریب چیف جسٹس ثاقب نثار کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، حادثے میں 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جنھیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔شیخوپورہ پولیس ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کا قافلہ اسلام آباد سے لاہور جا رہا تھا، چیف جسٹس ثاقب نثار حادثے میں محفوظ رہے، چیف جسٹس ثاقب نثار نے بعد میںڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں زخمیوں کی عیادت کی.
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024