چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی تعنیاتی کے معاملہ پر علی محمد خان کی زیر صدارت ججز تقرری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس اطہر من اللہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی .کمیٹیمیں پاکستان پیپلز پارٹی کے فاروق ایچ نائیک اور راجہ پرویز اشرف، مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللہ اور جاوید عباسی، پاکستان تحریک انصاف کے نعمان وزیر جب کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سرفراز بگٹی بھی شامل ہوئے۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے یکم نومبر کو سینئر ترین جج جسٹس اطہر من اللہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ بنانے کی سفارش کی تھی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024