وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے بدعنوانی کے ذریعے اداروں کو تباہ کیا‘ حمزہ شہباز نے رانا مشہود سے عوام دوست پالیسیوں پر تنقید کرائی‘ شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی معاہدے میں پاکستان کو نقصان پہنچایا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لیگی قیادت نے تین مافیاز کے ذریعے حکومت پر حملہ کرایا ایک مافیا رانا مشہود ہے جس نے حکومت پر تنقید کی حکومت اپنا کام کرتی رہے گی یہ تنقید کرتے رہیں گے۔ حمزہ شہباز نے رانا مشہود سے عوام دوست پالیسیوں پر تنقید کرائی۔ آج ملک احمد کا بیان آگیا کہ رانا مشہود کے بیان سے تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا ملک احمد خان کے مطابق رانا مشہود کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔ رانا مشہود حمزہ شہباز کے فرنٹ تھے۔ حکومت اپنا کام کرتی رہے گی۔ گزشتہ حکومت نے بدعنوانی کے ذریعے اداروں کو تباہ کیا (ن) لیگ کے تمام مافیاز کو گڈ گورننس سے جواب دیں گے۔ شہباز شریف نے اربوں روپے کی کرپشن کی آسیہ بی بی پاکستان میں ہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی معاہدے میں پاکستان کو نقصان پہنچایا۔ دھونس اور دھاندلی سے پولٹری انڈسٹری میں حمزہ شہباز نے اربوں روپے کمائے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38