وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ تصدیق کے بغیر آسیہ بی بی کی ملک سے روانگی کی خبر چلانا انتہائی غیر ذمہ داری ہے‘ آسیہ بی بی کا کیس ایک حساس معاملہ ہے‘ میڈیا کے ایک حصے سے کہتا ہوں کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرے گی۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں آسیہ بی بی کے ملک سے باہر جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ آسیہ بی بی کا کیس ایک حساس معاملہ ہے۔ ہیڈ لائنز بنانے کے لئے جعلی خبروں کی اشاعت وطیرہ بن چکا ہے۔ تصدیق کے بغیر آسیہ بی بی کی ملک سے روانگی کی خبر چلانا انتہائی غیر ذمہ داری ہے۔ میڈیا کے ایک حصے سے کہتا ہوں کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38