کنزہ رزاق کی "بے وجہ "کے ذریعے چھوٹی اسکرین پرواپسی
کراچی (نیو ز رپو رٹر) ڈرامہ سیریل "شاید"میں پہلی بار اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرنے والی کنزہ رزاق کی ٹی وی اسکرین پر واپسی ، نئے ڈرامہ "بے وجہ "میں جلوہ گر ہونگی ،کنزہ رزاق کا پہلا ڈرامہ جیو ٹی وی جبکہ مذکورہ ڈرامہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) سے نشر کیا جائے گا، ڈرامہ سیریل "شاید"کی ہدایات تیفور خان کہانی مونم مجید نے تحریر کی ہے۔"بے وجہ "ایک غیر روائتی محبت کا تکون ہے، جس کی شوٹنگ تھائی لینڈ اور پاکستان میں کی گئی ہے، ڈرامے میں کنزہ رزاق کو اداکاری کے لحاظ سے بہت مختلف دکھایا گیا ہے،جس میں ان کا کردار ایک شائستہ اور خود مختار خاتون کے طور پر دکھایا گیا ہے، جنہیں ماضی میں بہت اچھے مواقع میسر آئے ، لیکن اب وہ اپنے گھر سے دور رہ کر اپنے خاندان کی مدد کررہی ہیں۔ کنزہ رزاق سمیت ڈرامے میں نئے چہروں کو متعارف کرایا گیا ہے، جس میں علی خان، صبا فیصل، مہر النسا، اور تیفور خان شامل ہیں، ڈرامہ ہر ہفتے کی شب 7بجکر 45منٹ پر پی ٹی وی پر نشر کیا جارہاہے۔