دیوالی۔ خوشیوں کا تہوار‘ روشنیوں کی بہار
پاکستان میں ہندو کیو نٹی بڑی تعداد میں آباد ہے باالخصوص سندھ اور بلوچستان میں توبعض اضلاع میں اسکی تعداد بہت ہی زیادہ ہے یہ برادری اپنے تمام تہوار جوش و خروش کے ساتھ مناتی ہیں اور تمام مقامی باشندے یعنی مسلمان‘ مسیحی پارسی و دیگر بھی ان کاساتھ دیتے ہیں ۔ 7 نومبر کو دیوالی کاتہوار منایا جارہا ہے سندھ حکومت نے اس موقع پر مقامی سطح پر چھٹی کا بھی اعلان کیا ہے دیوالی یا دیپائولی رنگوں اور روشنیوں کاتہوار کہاجاتا ہے اس روز ہندو برادری اپنے گھروں ان میں بنے طاقوں اور دیواروں ‘ منڈ یروں پر دیئے روشن کرکے خوشی کااظہار کرتی ہے یہ بڑا تہوار شری رام کی بن باس سے واپسی کی خوشی کی علامت ہے اس روز مٹھائیوں کی تقسیم کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہیں اور خوشی و مسرت کااظہار کرتے ہیں مندروں میں پوجا پاٹ کے دوران سب کے بھلے اور ملک کی خوشی لیئے دعائیں کی جاتی ہیں ۔(ویناکلیان ۔ کراچی )