ممتاز معالج ڈاکٹر افضل کی مشیر وزیر اعظم زلفی بخاری سے ملاقات
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف اورسیز کے مرکزی رہنما پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل نے گزشتہ روزوزیراعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی امور سے ملاقات کی انہوں نے زلفی بخاری کے نئے منصب پہ تعیناتی پر مبارک باد دی۔ ڈاکٹر افضل نے سمندر پار پاکستانیوں کی بہبود کیلئے تحریک انصاف حکومت کی لیڈرشپ کو پالیسی سازی کیلئے مسودہ تیارکر کے دیا ہے ۔ ڈاکٹر افضل نے اسکی کاپیاں زلفی بخاری، وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی کے سپرد کیں ۔ شفارشات میں سمندر پار پاکستان کی تاریخ، ان کی کاوش محنت اور مشکلات کا ذکر کیا ہے جو ان کو پاکستان اور بیرون ملک میں آرہی ہیں۔ اس میں سب سے اہم اوورسیز پاکستانی لوگوں کی پراپرٹی‘ پلاٹ ‘ زمین ‘ جائیداد پر قبضہ مافیا کے قبضے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے سفارشات میں ڈاکٹر افضل سے یہ تجویز دی ہے کہ وفاقی حکومت ایسے خصوصی قوانین بنائے جس میں سمندر پار پاکستانیوں کی املاک کو قانونی تحفظ دیا جائے‘ چاہے وہ ماضی حال یا مستقبل کی املاک ہوں۔ اسی ملاقات میں اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ایک انٹرنیشنل میڈیکل کالج اور ہسپتال کے منصوبے پر خریدی گئی ایک سو کنال زمین پر گلبرگ گرین سوسائٹی کے قبضہ پر زلفی بخاری نے فوری ایکشن کی یقین دہانی کرائی تاکہ دس ملین پاؤنڈ کی ابتدائی سرمایہ کاری فوری طورپر شروع ہوسکے۔