مرکزی جلوس میلاد کمیٹی کا سالانہ جنرل اجلاس 9 نومبر کو ہو گا
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)مرکزی جلوس میلاد کمیٹی کا سالانہ جنرل اجلاس 9 نومبر کو ہو گا ،مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کا سالانہ جنرل اجلاس شیخ طارق مسعودکی زیر سرپرستی 9نومبربروزجمعہ دن اڑھائی بجے بعد نماز جمعہ مرکزی جامع مسجد راولپنڈی میں منعقد ہو گا ۔جس میں ضلع بھر کی میلاد و سیرت پارٹیوں کے نمائندے مشائخ اعظم ،علمائے کرام ،معززین شہر شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں 12 ربیع الاول کو نکالنے والے مرکزی جلوس عید میلاد النبی ﷺ کو احسن طریقے سے منانے کے پروگرام کو آخری شکل دی جائے گی ۔