تحریک انصاف کی حکومت میں مہنگائی کاطوفان برپا ہے ،خالد بٹ
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ چکلالہ وارڈ5الحاج خالد بٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں مہنگائی کاطوفان برپا ہے ہر شخص پریشان ہے غریب عوام کیلئے دووقت کی روٹی کمانا بھی ناممکن ہوتا جارہا ہے پی ٹی آئی نے عوام سے جو وعدے کیے تھے ان پر ایک فیصد بھی پورا نہیں اتری بلکہ تمام تراقدامات ان کے برعکس کررہی ہے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے،ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے ہر شے مہنگی ہوچکی ہے لوگ ن لیگ کے دور حکومت اورسابق وزیراعظم محمدنوازشریف کے اقدامات کریادکررہے ہیں پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے بھی اب پچھتا رہے ہیں کہ انہوں نے وعدے کیا کیے تھے اورکرکیا رہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے گلستان کالونی میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،الحاج خالد بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں جب وزیراعظم نوازشریف تھے تو اس وقت پٹرول کی قیمت 65روپے فی لیٹر تک تھی مگر تو100روپے سے بھی بڑھ چکی ہے پٹرول،ڈیزل مہنگا ہونے کی وجہ سے پھل،سبزیاں،آٹا،دالیں ،چاول ،ٹرانسپورٹ کرایوں سمیت ہر شے کئی سو گنا مہنگی ہوچکی ہے حکومت ہوش کے ناخن لے اورمہنگائی کوکنٹرول کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات اٹھائے۔