قومی مقابلہ حسن نعت کی آخری تقریب 18 نومبر کو منعقد ہو گی
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)قومی مقابلہ حسن نعت کی آخری تقریب 18 نومبر 2018 صبح 9 بجے قائد اعظم حال میں منعقد ہو گی جس میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے علاوہ کشمیر،بلتستان اور فاٹا سے منتحب ہونے والے نو عمر ثنا خوان شرکت کریں گے ،پاکستان نعت کونسل کی مرکزی انتظامیہ کا اجلاس میاں عبدالقیوم چیف آرگنائزر کی زیر صدارت منعقد ہوا ، جس پر کوارڈینیٹر پاکستان نعت کونسل ایڈوکیٹ ہائی کورٹ مہر عامر شہزاد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ چاروں صوبوں سے نوجوان قافلوں کی صورت میں شریک ہو کر ملی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے اور کامیاب ہونے والے بچوں میں موٹرسائیکل اور دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے ،انہوں نے کہا یہ تقریب نوجوانوں میں عشق رسول کے زریعے اتحاد و یگانگت کا موجب بنے گی ۔