چاندنی چوک الیکٹرانکس مارکیٹ الیکشن 12 نومبر کو پولنگ ہوگی
راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) چاندنی چوک الیکٹرانکس مارکیٹ کے 2018-19 کے یونین کے الیکشن کے سلسلے میں 12نومبر کو پولنگ ہوگی۔ صدارت کیلئے امیدوار ایم ڈی الیکٹرانکس کے عبدالخالق اور نائب صدر کے امیدوار نیو عباسی الیکٹرانکس کے ناصر عباسی اور ان کا پورا پینل الیکشن میں حصہ لے رہا ہے۔