دوسرا 4 روزہ ٹیسٹ: پاکستان اے نے 427 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کر دی
ملتان (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اے نے کیویز اے کے خلاف دوسرے چار روزہ ٹیسٹ کے دوسرے دن 427 رنز8 وکٹوں پر پہلی اننگز ڈیکلیئر کردی۔ شیخ زید سٹیڈیم نرسری ٹو ابوظہبی میں جاری میچ میں گرین شرٹس اے نے دوسرے روز 280 رنز4 وکٹوں پر پہلی اننگز دوبارہ شروع کی او 123.3 اووروں میں 427 کا مجموعہ حاصل کرنے کے بعد اننگز ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ سعد علی نے 18 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 144 اور عمثان صلاح الدین نے 125 رنز بنائے جس میں 13 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔ سعود شکیل35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے نیوزی لینڈ اے کے روندا اور بروس 2,2 نیل ویگنر نے 3 وکٹیں حاصل کیں جواب میں نیوزی لینڈ اے نے پہلی اننگز میں2 وکٹوں پر 141 رنز بنائے راول 67 اور روندا 8 رنز پر کھیل رہے ہیں ینگ 28 اور سیفرٹ26 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان اے کے محمد اصغر اور تاج ولی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔