ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں سکولوں اور مدارس کے طلبہ میں تقریری مقابلہ‘کالجوں یونیورسٹیوں کے درمیان آج ہوگا
لاہور(خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوانِ کارکنان تحریک پاکستان، لاہور میںجاری تقریبات یومِ اقبالؒ کے سلسلے میں سکولوں اور مدرسوں کے طلبا وطالبات کے مابین مقابلہ حسن تقریر بعنوان ’’ توحید کی امانت سینوں میں ہے ہمارے، آساں نہیں مٹانا نام و نشاں ہمارا‘‘ منعقد ہو ا۔ اس مقابلہ میں طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک ،نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ سے ہوا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض مفتی محمد کریم خان اور پروفیسر صبا سیف اللہ نے انجام دیے۔نتائج کے مطابق پرائمری سیکشن کی طالبات میں ہونیوالے مقابلہ میںالوینہ علی خان نے اول‘ عطیۃ الوکیل نے دوئم اور عروشہ امانت نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ عیشہ سرفراز کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ہائی سیکشن کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلے میں مناہل فاطمہ نے اول‘ خولہ ضیاء نے دوئم اروما عرفان نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ عزہ خان کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلے میںعبداﷲ فاران نے اول‘ حافظ ثناء الرحمن نے دوئم اور محمد عثمان نے سوئم پوزیشن حاصل کی ۔