نااہلی کیس :پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعظم اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا
پشاور ( آن لا ئن ) پشاور ہا ئیکو رٹ نے این اے 35کی نشست پر کا غذات نا مزدگی میں حقائق چھپا نے پر نا اہلی کیس میں وزیر اعظم عمر ان خان اور الیکشن کمیشن سے آئندہ سما عت پرجو اب طلب کر لیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق پشاور ہا ئیکو رٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی سے متعلق شہری انعام اللہ نے رٹ دائر کی تھی جس کی سما عت کر تے ہو ئے پشاور ہا ئیکو رٹ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے آئندہ سما عت پر وزیر اعظم اور الیکشن کمیشن سے جو اب طلب کرلیا ۔ دراخوست گزار کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے این 35میں عام انتخابات میں کا غذات نا مزدگی کے دوران حقائق چھپا ئے اس لیے عدالت ان کو نا اہل قرار دیئے ۔