محسن وال میں شارٹ سرکٹ سے گارمنٹس کی دوکان میں آگ لگ گئی لاکھوں کا سامان جل کر راکھ
محسن وال (نامہ نگار ) میاں چنوں کے نواحی عالاقہ محسن وال میں زاہد گارمنٹس میں رات گئے شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ساری دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا پتا چلنے اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا آگ لگنے سے تین لاکھ روپے مالیت کا گارمنٹس کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔