ہائیکورٹ نے فیکٹری کی گیس پائپ لائن سے صارفین کے کنکشن لگانے سے روکتے ہوئے جنرل منیجر سوئی گیس سے وضاحت طلب کر لی
ملتان (سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے فیکٹری کی گیس پائپ لائن پر عام صارفین کے کنکشن لگانے سے روکتے ہوئیجنرل مینیجرسوئی گیس ملتان سے 28 نومبر کووضاحت طلب کرلی ہے۔فاضل عدالت میں ملتان کی فیکٹری کے مینیجرنعیم بھٹی نے درخواست دائر کی تھی کہ مذکورہ فیکٹری نے سال 2014 ء میں ساڑھے 19 لاکھ روپے کی ادئیگی کے بعدمحکمہ سوئی گیس سے صرف اپنی فیکٹری کے لئے کنکشن کابڑاپائپ حاصل کیا لیکن اب محکمہ علاقہ کے دیگر صارفین کوبھی اسی پائپ سے کنکشن لگاکردے رہاہے جو غیرقانونی اقدام ہے جس سے روکنے کا حکم دیاجائے۔