کوٹ ادو: 2 خواتین اغوا، اجتماعی زیادتی، ایک بھاگ آئی دوسری کی بازیابی کیلئے چھاپے
کوٹ ادو(خبر نگار)کوٹ ادو کے نواحی قصبہ دائرہ دین پناہ کے موضع ہنجرائی بنگلہ کے رہائشی وسیم عباس کی بیوی کوثر مائی اور غلام حسین بھٹی کی بیٹی سکینہ مائی دونوں ہمسائے ارشاد کے گھر سلائی کڑھائی کا کام سیکھنے جاتی تھی جن پر ارشاد بری نظر رکھتا تھا،گزشتہ روز شام کے وقت دونوں کام کے بعد واپس گھر جارہی تھیں کہ راستہ میں ارشاد نے اپنے دیگر ساتھیوں اشرف کھوسہ،اکبر کھوسہ2نامعلوم کے ہمراہ گن پوائنٹ پر قابوکرلیا اورکار میں ڈال کر دونوں کو نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں تمام نے دونوں کے ساتھ باری باری اجتماعی زیادتی کی،کوثر مائی علی الصبح ملزمان کے چنگل سے آزاد ہوکر گھر پہنچ گئی جسے لواحقین تھانہ لے آئے،پولیس دائرہ دین پناہ نے کوثر مائی کی مدعیت میں اغواء کاروں کے خلاف مقدمہ نمبر441/17زیر دفعہ365بی 376آئی درج کرکے پولیس نے دوسری مغویہ سکینہ مائی کی برآمدگی کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔