گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ماچھیوال نے والی بال چیمپئن شپ جیت لی، آج نیٹ بال ایونٹ کا آغاز
ملتان (سپورٹس رپورٹر) انٹر ڈسٹرکٹ گرلز والی بال چیمپئن شپ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ماچھیوال نے جیت لی۔ ایونٹ میں گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول نے پہلی اور گورنمنٹ گرلز سکول نیو سنٹرل جیل ملتان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ آج انٹر ڈسٹرکٹ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا۔