پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے رواں ماہ وطن واپسی کا اعلان کردیا ، کہتے ہیں پاکستان کو صرف ایک صحیح قیادت ہی بچا سکتی ہے

08 نومبر 2014 (19:19)

نیویارک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن سانحہ کی ایف آئی آر درج تو ہوئی مگر چار ماہ گزر جانے کے باوجود ایف آئی آر کی تفتیش آگے نہیں بڑھ سکی ، کمیشن نے شہباز شریف کو مجرم قرار دے دیا مگر یہ رپورٹ سامنے نہیں لائی گئی ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان کو صرف ایک صحیح قیادت ہی بچاسکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عوام سیاسی حقوق سے کلی طور پر محروم ہیں  بلدیاتی اداروں کو نو سال سے معطل رکھا گیا ہے،، بلدیاتی انتخابات میں بھی لیت و لعل سے کام لیا جارہا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ یورپ کے دورے کے بعد اسی ماہ وطن واپس جاؤں گا