عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نےکہا ہے کہ خیبرپی کے کرپشن میں پہلے نمبرپرہےعمران خان نیا پاکستان بنانے سےپہلے نیاخیبرپی کے تو بنا لیں
دیرپائیں کےضلعی ہیڈکوارٹر تیمرہ گرہ میں اجتماع سےخطاب کرتے ہوئے زاہد خان کاکہناتھا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی نااہلی کےباعث گزشتہ مالی سال کا نوے فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال نہیں کیجاسکاصوبے میں حکومت نام کی کوئی چیزنہیںاغوابرائے تاوان منافع بخش کاروبار بن چکا ہےاے این پی کے ترجمان نےکہا کہ پی ٹی آئی کےقائدین وزیرستان کے آئی ڈی پیز پرتوجہ دینےکےبجائےناچ گانوں میں مصروف ہیں،اے این پی کی کاوشوں سے دو ارب روپے کی لاگت سے دیر پائیں کےمختلف علاقوں کو قدرتی گیس کی فراہمی ممکن بنائی گئی جس سے علاقے میں جنگلات کی کٹائی کاعمل رک جائےگا