زمبابوے کے آف سپن بالر میلکم والر کا بالنگ ایکشن بھی مشکوک قرار دے دیا گیا والر کے بالنگ ایکشن کا اکیس روز میں جائزہ لیا جائے گا

08 نومبر 2014 (16:05)

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران زمبابوے کے آف اسپنر میلکم والر کے بالنگ ایکشن کو بھی مشکوک قرار دیدیا گیا ہے۔ میچ آفیشلز نے میلکم والر کے ایکشن پر اعتراض اٹھاتے ہوئے رپورٹ ٹیم منیجر کو بھجوا دی ہے۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق والر کے بالنگ ایکشن کا جائزہ 21 روز میں لیا جائے گا۔اس دوران والر انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں زمبابوے کے آف اسپنر میلکم والر نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔