خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ایمبولینس گاڑیوں اور بھاری مالیت کا امدادی سامان اور جان بچانے والی ادویات سے لدے چارٹرک تھر کے قحط زدہ خاندانوں کی امداد کے لئے مٹھی روانہ کر دیے گئے

08 نومبر 2014 (15:40)

        متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے دو ایمبولینس گاڑیوں اور لاکھوں روپے مالیت کے امدادی سامان سے لدے چار ٹرک تھر کے قحط زدہ خاندانوں کی امداد کے لئے مٹھی بھجوائے  گئے۔ تھرمتاثرین کے لئے روانہ کیے گئے امدادی سامان میں غذائی اجناس،پانی کی بوتلیں، روزمرہ استعمال کی اشیاء اور جان بچانے والی ادویات شامل ہیں۔امدادی سامان ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت شوکت اور ارکان رابطہ کمیٹی محمد واسع جلیل اور دیگر نے اپنی نگرانی میں بھجوایا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے انچارج ڈاکٹر فاروق جمیل و ارکان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار اور دیگرذمہ داران بھی موجود تھے۔