تھائی ائیر لائنز کی خصوصی پرواز کے ذریعے نو قیدی اسلام آباد پہنچے ہیں جنہیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے

08 نومبر 2014 (15:33)

تھائی لینڈ سے آنے والی خصوصی پرواز سے نو پاکستانی قیدی آج اسلام آباد پہنچے، آنے والے قیدیوں کو اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ قیدی تھائی لینڈ میں مختلف جرائم میں ملوث تھےوطن واپس آنے والے قیدیوں میں متین احمد، یاسر عرفات، محمد فیصل،زبیر، محمد نبی،غیاث محسن،یعقوب اور مہتاب رضا شامل ہیں پاکستان ایمبیسی تھائی لینڈ میں قیدیوں کے انچارج اشرف بھٹی ان قیدیوں کو اپنے ہمراہ پاکستان لائے ہیں