قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کپتانی کے معاملے کو اب ختم کردینا چاہیےٹیم کی کپتانی کیلئے مصباح الحق ہی بہترین چوائس ہیں

08 نومبر 2014 (14:51)

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بوم بوم کا کہنا تھا کہ وہ کبھی کپتانی کے پیچھے  نہیں بھاگے میڈیا میں ان کی باتوں کو ایشو بنایا گیا مصباح الحق ہی ٹیم کی قیادت کیلئے بہترین چوائس ہیں، شاہد آفریدی نے کہا کہ   ورلڈ کپ میں قریب ہےٹیم میں  تبدیلی کا وقت نہیں موجودہ ٹیم کو ہی برقرار رکھنے کی ضرورت ہےشاہد آفریدی نے آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ  واش کرنے پر ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور  اس امید کا اظہار کیا کہ آئیندہ  ہونے والے  ایونٹس میں ٹیم شاندار پرفارمنس دکھائے گی