نئے ڈائریکٹرز پی آئی اے پر مالی بوجھ بن گئےپی آئی اے ماہانہ مشاہرے، الائونسسز اور سفری سہولیات کی مد میں ڈائریکٹر کو ستائیس لاکھ روپے سے زائد ادا کررہا ہے

08 نومبر 2014 (14:42)

پی آئی اے کو مالی خسارے سے نکالنے کے لئے کوششوں سے ساتھ ساتھ اقرباء پروری کا عمل بھی جاری ہے،پی آئی اے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں بھرتی کئے گئے ڈائریکٹرز کو  ماہانہ ستائیس لاکھ روپے ادا کئے جارہے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں براہ راست بھرتی کئے جانے والے جنرل مینیجرز کو سات لاکھ روپے تنخواہ ادا کی جارہی ہے،سینئر ملازمین کا کہنا ہے کہ پچیس سے تیس سال کی ملازمت کے بعد انہیں ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے بشمول ٹیکس تنخواہ دی جارہی ہےذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے جہازوں کی سستے داموں فروخت کی تحقیقات کرائی جائے۔