سٹار وارز کی نئی فلم کا نام ’دی فورس اویکنز‘

08 نومبر 2014

لندن (بی بی سی رپورٹ )ہالی وڈ کی مشہور فلم سیریز سٹار وارز کی نئی فلم کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے، جو ’دی فورس اویکنز‘ ہو گا۔یہ فلم سٹار وارز سیریز کی ساتویں فلم ہے۔اس فلم میں ’سٹار وارز: قسط ششم، ریٹرن آف دی جیڈائی‘ کے واقعات کے بعد سے کہانی کا آغاز کیا جائے گا۔اس فلم میں نئے اداکار ڈیزی رڈلی اور جان بوئگا پرانے اداکاروں مارک ہیمل، ہیریسن فورڈ اور کیری فشر کے ساتھ کام کریں گے۔فلم کے ٹائٹل کا اعلان فلم کی عکس بندی کے آخری روز کیا گیا۔اس فلم کی عکس بندی لندن سے کچھ فاصلے پر پائن وڈ سٹوڈیوز میں کی گئی ہے۔’دی فورس اویکنز‘ کے ہدایت کار جے جے ایبریمز ہیں اور یہ فلم 18 دسمبر 2015 کو ریلیز کی جائے گی۔ڈزنی نے سٹار وارز بنانے والے ادارے لوکس فلم کو اس کے مالک جارج لوکس سے چار ارب ڈالر میں خریدا تھا۔