بالی ووڈ اداکار سنجے دت پر ڈیڑھ کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام

08 نومبر 2014

ممبئی(اے پی اے ) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی مشکلات ہیں کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی اور اب ہدایت کارہ اکتا کپور نے بھی کھلنایک اداکار پر ڈیڑھ کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام لگایا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کارہ اکتا کپور نے عدالت میں اداکار سنجے دت کے خلاف درخواست جمع کراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سنیل شیٹھی کے ساتھ مل کر 2008 میں فلم بنانے کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے پیشگی ادا کئے تاہم معاہدہ ختم کر دیا لیکن تاحال سنجے دت نے رقم واپس نہیں کی ۔ سنیل شیٹھی نے اکتا کپور اور سنجے دت کے درمیان معاملات کو سلجھانے کیلئے کوشش کی تاہم معاملہ حل نہ ہوسکا۔ لئے بالی ووڈ اداکارہ کی اہلیہ مانیتا دت سے ملاقات کی اور انہیں کہا کہ اکتا کپور کو رقم واپس کر کے معاملے کو ختم کیا جائے لیکن انہوں نے بھی اس معاملے کو سنا ان سنا کر دیا جس نے اکتا کپور کو عدالت جانے پر مجبور کر دیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل فلم پروڈیوسر شکیل نورانی نے بھی سنجے دت پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے 2002 میں فلم”جان کی بازی‘’ کی شوٹنگ کے لئے 50 لاکھ میں معاہدہ کیا لیکن رقم لینے کے باوجود فلم کی شوٹنگ مکمل نہیں کی۔ بالی ووڈ اداکار آج کل 1993 کے ممبئی حملہ کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں 5 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں جو انہیں گزشتہ برس مارچ میں سنائی گئی تھی۔