کام ملے نہ ملےفلموں میں بولڈ سین نہیں کرونگا: علی ظفر

08 نومبر 2014

لندن (بی بی سی رپورٹ )پاکستانی فنکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں انھوں نے اپنے لیے کچھ اصول و ضوابط مرتب کر رکھے ہیں جس کی وہ کبھی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔پاکستانی ہونے کے ناطے میرے کچھ اصول ہیں۔ کوئی بولڈ سین نہیں کروں گا۔علی ظفر، یش راج بینر کی فلم ’ کل دل‘ میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کام ملے یا نہ ملے، میں اپنے اصولوں پر قائم رہوں گا۔سلمان خان بھی تو پردے پر بولڈسین نہیں کرتے لیکن وہ تو س±پر سٹار ہیں۔علی کی پچھلی کچھ فلمیں رومانٹک تھیں اس لیے وہ ’ کل دل‘ کے بارے میں بہت پرجوش ہیں، کیونکہ اس میں ان کا ایکشن رول ہے۔وہ کہتے ہیں: ’میں رومانوی فلمیں کرتے کرتے بور ہوگیا تھا اس لیے اب کچھ ایکشن ہو جائے۔وہ بتاتے ہیں کہ ایکشن کرنا انھیں بہت پسند ہے اور بچپن سے وہ اداکار امیتابھ بچن کے زبردست فین ہیں۔اپنی فلم کو پروموٹ کرنے کے لیے وہ امیتابھ بچّن کے ٹی وی شو میں بھی گئے تھے اور اسے وہ اپنی زندگی کا سب سے بہترین لمحہ سمجھتے ہیں۔علی ظفر اس بات سے بھی خوش ہیں کہ ہندوستان میں ان کے علاوہ فواد خان، عمران اور حمیمہ ملک جیسے پاکستانی فنکاروں کو مسلسل کام مل رہا ہے۔ان کی دلی تمنّا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری بھی بالی وڈ کی طرح پھلے پھولے۔