سعید اجمل با¶لنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے آج انگلینڈ جائیں گے

08 نومبر 2014

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) غیر قانونی با¶لنگ ایکشن پر پابندی کا سامنا کرنے والے پاکستان ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل اپنے ایکشن کی جانچ کیلئے آج انگلینڈ روانہ ہو نگے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ہیرو کے با¶لنگ ایکشن کی درستگی کے لئے سابق آف سپن باولر ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کی تھیں جنہوں نے ایک ماہ تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں سعید اجمل کے ایکشن پر کام کیا۔ سعید اجمل کا پرائیوٹ بائیومیکنک ٹیسٹ 10 نومبر کو کارڈف میں ہوگا جہاں آئی سی سی کے سرٹیفائیڈ بائیو مکینک ماہرمارک کنگ ان کے باو¿لنگ ایکشن کا ٹیسٹ کریںگے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلامیہ کے مطابق لیب سے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کے آف سپنر انگلستان میں قیام کے دوران ایکشن میں بہتری لانے کے لئے ثقلین مشتاق سے تربیت بھی حاصل کریں گے۔