ریسٹ آف پاکستان ویمن ہاکی ٹیم کی بھارت میں شکستوں کی ہیٹ ٹرک مکمل

08 نومبر 2014

لاہور (نمائندہ سپورٹس) ریسٹ آف پاکستا ن ویمن ہاکی ٹیم نے بھارت میں کھیلے جانے والے ہاکی ٹورنامنٹ میں شکستوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔ انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کو ایونٹ کے تیسرے اور آخری لیگ میچ میں ہریانہ ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے پانچ صفر سے پچھاڑ دیا۔