ہاکی کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات نہ ہوئے تو کھیل زوال پذیر ہو گا : عرفان الحسن

08 نومبر 2014

لاہور (نمائندہ سپورٹس) بھلیر ہاکی کلب کے صدر حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ ہاکی کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات نہ کئے گئے تو ہاکی زوال پذیر ہو جائے گی۔ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے ضلع میں ہاکی کے فروغ کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو وہاں بھیجا جائے اور اختر رسول خود بھی جائیں تاکہ مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے مزید جدوجہد کریں۔