قائداعظم ٹرافی گولڈ، قذافی سٹیڈیم میں میچ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کی نذر
لاہور(سپورٹس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والی بارش کے باعث قائد اعظم ٹرافی گولڈ اور سلور کے پانچویں مرحلے کے دوسرے روز کا کھیل بارش کی نذر ہو گیا۔ ایل سی سی اے کرکٹ گراﺅنڈ میں لاہور ایگلز اور کوئٹہ کے مابین کھیلے جانیوالے قائداعظم سلور ٹرافی کرکٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل نہ سکا دوسری جانب قذافی سٹیڈیم میں لاہور لائنز اور پورٹ قاسم کے مابین جاری میچ کے دوسرے دن کا بھی کھیل بارش کی نظر ہوگیا۔ جمعہ کی علی الصبح ہونیوالی تیز بارش کے باعث دونوں گراونڈ کی آوٹ فیلڈ کھیل کے قابل نہ رہی۔
، پورے دن میں دونوں میچز کی ایک بھی گیند نہیں پھینکی جا سکی ہے۔