سیالکوٹ میں ایمریٹس کے آپریشنز کا ایک سال مکمل

08 نومبر 2014

لاہور (پ ر) دنیا کی صف اول کی فضائی کمپنی ایمریٹس کے سیالکوٹ کے لئے فضائی سروس کے آغاز کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے ایمریٹس نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران سیالکوٹ خطے میں مسافر اور کارگو پہنچانے کے حوالے سے بہترین سہولیات فراہم کی ہیں 2013ءمیں آپریشنز کے آغاز سے اب تک ایمریٹس نے 79 ہزار سے زائد مسافروں کو سفر کی سہولیات فراہم کیں ۔