پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے کرائے کم کر دیئے: گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن

08 نومبر 2014

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور پاکستان گڈ ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر ملک شوکت علی، نبیل محمود طارق، محمد علیل بٹ،نے کہا ہے کہ تمام گڈز ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں کمی کرکے وزیراعظم کے شاندار فیصلہ پر لبیک کہتے ہوئے عوام کو کرایوں میں کمی کرکے ریلیف فراہم کیا ہے ٹرانسپورٹرز حکومت کے ساتھ قدم ملا کر چلیں گے۔ سابقہ دور حکومت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹر کا کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا تھا اور نہ ہی پاکستان گڈز ٹرانسپورٹر کو کوئی ریلیف فراہم کیا گیا تھا۔