پنجاب فارسٹ وائلڈ لائف اینڈ فشریز کی ورکشاپ
لاہور(سٹاف رپورٹر) ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے پنجاب فارسٹ وائلڈ لائف، اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے مقامی ہوٹل میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جس کا مقصد تونسہ بیراج وائلڈ لائف سینکچوری کے مینجمنٹ پلان کو حتمی شکل دینا تھا نیئر اقبال، ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف، ڈاکٹر محمد ایوب، ڈائریکٹر جنرل پنجاب فشریز نے شرکت کی اس موقع پر پنجاب حکومت کے دیگر محکمہ جات جیسے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، آبپاشی، جنگلات سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔