سٹاک مارکیٹیں تیز‘ کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا‘ سرمایہ کاری میں 61 ارب سے زائد اضافہ

08 نومبر 2014

کراچی + لاہور(کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکس چینج کا بلندیوں کا سفر جاری ہے ۔جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایس ای 100انڈیکس 30900پوائنٹس کی نئی تاریخی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں61ارب93کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 30999پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی ریکارڈ کی گیا ۔تاہم فروخت کے دباو¿ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس266.26پوائنٹس اضافے سے 30930.04پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر417کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ۔سرمایہ کاری مالیت میں61ارب 93کروڑ31لاکھ 18ہزار219 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر71کھرب57ارب 58کروڑ12لاکھ 14ہزار 262 روپے ہوگئی ۔ کاروباری سرگرمیاں27کروڑ45 لاکھ 50ہزار 560 شیئرز رہیں-مجموعی طور پر 115کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔45 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔ 5کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ جبکہ 65کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 27.97پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5370.56 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل8لاکھ48 ہزار500حصص کا کاروبار ہو ا۔ جبکہ گزشتہ روز 14لاکھ 28ہزار 400 حصص کا لین دین ہوا تھا۔