بجلی مہنگی ہونے سے صنعتوں کی پیداواری لاگت بڑھ جائے گی: کاروباری برادری، صنعتکار

08 نومبر 2014

لاہور (کامرس رپورٹر) صنعتکار اور کاروباری برادری نے نیپرا کی جانب سے بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 52 پیسے اضافے پر کہا ہے کہ اس فیصلے سے ملک میں صنعتی پیداواری لاگت میں 3.58 فیصد اضافہ ہو جائے گا صدر شیخ محمد ارشد نے کہا کہ ملک میں بجلی کی چوری اورلائن لاسز کو کنٹرول کر لیا جائے تو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی ضرورت نہیں پڑے گی حکومت کالا باغ ڈیم بنانے کیلئے قومی اتفاق رائے پیدا کرے۔ پاکستان فلور ملزم ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا احمد اور پنجاب کے سابق چیئرمین میاں ریاض احمد نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور اوپن مارکیٹ میں گندم مہنگی ہونے کے باعث فلور ملنگ انڈسٹری مسائل کا شکار ہو گئی ہے کیونکہ موجودہ قیمت میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی فروخت ممکن نہیں رہی ہم نے بجلی کی قیمت میں اس اضافے سے پہلے پر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 15 روپے تک اضافے کا مطالبہ کیا تھا اب اس اضافے کے بعد حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید 5 روپے اضافہ کرے۔