فیروزوالا میں 2 لڑکیوں، فیصل آباد میں بچے سے زیادتی

08 نومبر 2014

فیروزوالا+ فیض آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) فیروزوالا میں 2 لڑکیوں، فیصل آباد میں بچے سے زیادتی، تفصیلات کے مطابق فیروزوالا میں لاہور روڈ کی آبادی گالو دھینگاں میں اوباش نوجوان گن پوائنٹ پر چودہ سالہ لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔ محنت کش منشا مسیح کے گھر اسکی بھتیجی چودہ سالہ (ف) مہمان بن کر آئی تھی، حسرت مسیح اسکے گھر میں گھس کر (ف) کو زبردستی اٹھا کر قریبی ڈیرہ پر لے گیا جہاں پر ملزم نے اسکے ساتھ زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جی ٹی روڈ کی آبادی شریف پورہ میں نوجوان نے محنت کش کی جواں سال بیٹی (ث) کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔ ملزم فرار ہو گیا۔ سٹی پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔ علاوہ ازیں فیصل میں بچے سے زیادتی، تھانہ ترکھانی کے علاقے 209 گ۔ب کے ناصر کے بیٹے رضا کو عادل ورغلا کر قریبی کھیتوں میں لے گیا جہاں زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ پاکپتن میں اسحاق نگر کی ہمشیرہ بی بی کی بیٹی (ن) احاطہ سے لکڑیاں لینے گئی تو لطیف نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ 15 سالہ (ر) گھر میں چھوٹے بچوں کے ساتھ موجود تھی، اشفاق عرف پھاکی انکے گھر میں داخل ہوکر ایک ماہ تک زبردستی زیادتی کرتا رہا۔
زیادتی