خراب کارکردگی، بری شہرت، ایف آئی اے کے 9 افسروں کو اہم عہدوں سے ہٹا دیا گیا

08 نومبر 2014

اسلام آباد ( آئی این پی ) وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر ایف آئی اے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے اور بری شہرت کے حامل ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت 9 افسران کو اہم عہدوں سے ہٹا کر بلیک لسٹ کردیا گیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے گزشتہ دنوں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران ڈی جی ایف آئی اے غالب بندیشہ کو ہدایت کی تھی کہ ایف آئی اے میں کرپشن میں ملوث اور بری شہرت رکھنے والے افسران کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس ہدایت کی روشنی میں ڈی جی ایف آئی اے نے بعض افسران سے متعلق شکایات ملنے پر اس کی تحقیقات کرائیں جو درست ثابت ہوئیں۔

ایف آئی اے / افسران