وکیل اور بیٹوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلا کا عدالتی بائیکاٹ، سائلین کو مشکلات

08 نومبر 2014

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پنجاب بار کونسل کی اپیل پر فیروزوالہ میں قبر پر مٹی ڈالنے کے تنازع پر قتل ہونے والے وکیل اور اسکے دو بیٹوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف وکلا کی طرف سے عدالتی بائیکاٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب بار کونسل کی اپیل پر لاہور کی سیشن عدالتوں، وفاقی عدالتوں، ضلع کچہری، کینٹ کچہری، ماڈل ٹاﺅن کچہری اور سول عدالتوں میں وکلاءکی اکثریت عدالتوں میں پیش نہ ہوئی۔ ہڑتال کے باعث پیشی پر آئے ملزمان اور دور دراز سے آئے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اگلی تاریخیں لے کر مایوس واپس لوٹ گئے۔ پنجاب بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی طاہر نصر اللہ وڑائچ نے کہا ہے کہ افسوس ناک واقعہ میں ملوث وکلا کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ اختیار مزید وسیع کردیا جائیگا۔
وکلا/ ہڑتال