سانحہ واہگہ بارڈر، کراچی اسلام آباد موٹر وے کوسکوک بانڈز کیلئے رہن رکھنے کا معاملہ زیر بحث لایا جائے، پیپلز پارٹی کی سینیٹ میں تحاریک التوا

08 نومبر 2014

اسلام آباد(آئی این پی)پیپلز پارٹی نے سانحہ واہگہ اور وفاقی حکومت کے کراچی اسلام آباد موٹر وے کو سکوک بانڈز کیلئے رہن رکھنے کو سینٹ میں زیر بحث لانے کیلئے جمعہ کو تحاریک التواءسینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیں۔ سانحہ واہگہ کو زیر بحث لانے کیلئے سینیٹر رضا ربانی ،سینیٹر سعید غنی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سینیٹر سعیدہ اقبال کے دستخطوں سے جمع کرائی گئی تحریک میں کہا گیا کہ واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب کے بعد ہونے والے خود کش حملہ میں 60سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ تحریک میں کہا گیا ہے کہ یہ انتہائی اہم نوعیت کا معاملہ ہے اسے اجلاس کی کارروائی روک کر فوری زیر بحث لایا جائے۔ سینیٹر رضا ربانی، سینیٹر مولا بخش چانڈیو، سینیٹر سردار علی خان، سینیٹر روبینہ خالد اور سینیٹر مختار احمد خان دھامرا کے دستخطوں سے جمع کرائی گئی تحریک التواءمیں حکومت کے اسلام آباد کراچی موٹر وے کو سکوک بانڈز کیلئے رہن رکھنے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے اسے ایوان میں فوری زیر بحث لانے کیلئے کہا گیا ہے۔
تحاریک التوائ

کراچی سے نیو یارک

کراچی پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی کو نیو یارک بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ...