ذوالفقار جونیئر نے اپنی پاکٹ منی‘ پینٹنگ نمائش کی آمدنی تھر متاثرین کو دیدی

08 نومبر 2014

کراچی (رپورٹ شہزاد چغتائی) پیپلز پارٹی (ش ب) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو کے صاحبزادے اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے نے امریکہ میں اپنی پینٹنگ کی نمائش سے ہونے والی آمدنی اور پاکٹ منی تھر میں غذائی قلت کا شکار متاثرین کو دیدی۔ ذوالفقار علی بھٹو (جونیئر) نے تھرپارکر میں اپنے خرچ سے ہینڈ پمپ بھی لگوائے۔ ذوالفقار بھٹو کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ کئی بار متاثرین کی دادرسی کے لئے تھرپارکر جا چکے ہیں اور چونکہ ان کو لوگ پہنچانتے نہیں اس لئے وہ بلاخوف و خطر گھومتے ہیں بسوں میں بھی سفر کرتے ہیں۔ ان کی طبیعت میں عاجزی انکساری زیادہ ہے۔ ان کے زیراستعمال گاڑی بھی برسوں پرانی ہے جس میں شاید پیپلز پارٹی کا کوئی رکن اسمبلی بیٹھنا پسند نہ کرے۔
ذوالفقار/ جونیئر