لاہور سمیت کئی شہروں میں طویل لوڈشیڈنگ جاری، پانی بھی نایاب، شہری پریشان
لاہور (نمائندگان) لاہور سمیت کئی شہروں میں لوڈشیڈنگ جاری رہی جس سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق بجلی کی ڈےمانڈ مےں کمی کے باوجودشارٹ فال مےں کمی نہ ہوئی اور 14 گھنٹے تک کی لوڈشےڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ موسم سرما کا آغاز ہوجانے سے بجلی کی ڈےمانڈ مےں مرحلہ وارکمی ہورہی ہے لےکن بجلی کی پےداوارکم ہونے کے باعث شارٹ فال کم نہےں ہو رہا۔ حکومت کی جانب سے متعلقہ اداروں کی ادائےگی نہ کئے جانے کے باعث پےداوارمےں واضع کمی نظر آرہی ہے۔گزشتہ روزگوجرانوالہ اورگردونواح کے دےہی علاقوں مےں 12 سے 16 گھنٹوں کی غےراعلانےہ لوشےڈنگ کی جارہی ہے اور مرمت کے نام پربھی بجلی بندکی جا رہی ہے۔ صنعتی اورکمرشل صارفےن کیلئے 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشےڈنگ کی گئی جس کے خلاف شہرےوں اورصنعتی ےونٹ مالکان نے حکومت کے خلاف مختلف علاقوں مےں احتجاجی جلوس بھی نکالے اوران کامطالبہ تھا گرمےوں مےں بھی لوڈشےڈنگ کا دورانےہ 16 گھنٹے اور سردےوںمےں بھی 16 گھنٹے اورگےپکوحکام کی جانب سے صارفےن کوبجلی کے اضافی ےونٹ ڈالنا حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ٹوبہ ٹےک سنگھ سے نامہ نگارکے مطابق شہر اور گرد و نواح مےں بجلی کی غےراعلانےہ طوےل لوڈشےڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور ہر اےک گھنٹے کے بعد دو 2 گھنٹے بجلی کی بندش نے شہرےوں کی زندگی اجےرن بنا کر رکھ دی ہے۔ پانی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے شہر کے اکثر علاقوں مےں پانی ناےاب ہے اور لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہےں اور کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے ارباب اختےار سے مطالبہ کےا ہے بجلی کی غےر اعلانےہ لوڈشےڈنگ کو سلسلہ فوری ختم کےا جائے۔
لوڈشےڈنگ