75سالہ پینشنرز بنام چیف جسٹس آف پاکستان

08 نومبر 2014

 مکرمی! سروس ٹربیونل‘ محتسب اعلیٰ، لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے تمام فیصلے ایک طرف اور پنجاب کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ہٹ دھرمی ایک طرف۔ ستم تو یہ ہے کہ وفاق کے علاوہ باقی تینوں صوبے ادائیگیاں تقریباً تقریباً کر چکے ہیں۔ لیکن پنجاب کا فنانس ڈیپارٹمنٹ ہے کہ زمین جنبد نہ جنبد گل محمد کے مصداق اپنی” نہ“ پر ڈٹا ہوا ہے۔ 75 سالہ پینشنرز جو گور کنارے موت کے جھونکے کے انتظار میں بیٹھے ہیں ان کا حق دینے کے لئے حکومت پنجاب کے پاس چند لاکھ بھی نہیں ہیں۔ شاید حکومت اس انتظار میں ہے کہ یہ کیس کسی نہ کسی بہانے سے اتنا لٹکا دیا جائے کہ عمر رسیدہ کوئی بوڑھا مطالبہ کرنے کے لئے زندہ ہی نہ بچے۔ خدارا ۔۔ خدا کے عذاب کو دعوت نہ دیں اور ان مظلوم‘ نحیف و ضعیف اور بے بس پینشنروں کی بددعاو¿ں سے بچیں۔ جناب چیف جسٹس آف پاکستان سے گزارش ہے کہ وہ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کراتے ہوئے75سالہ پینشنرز کی پینشن ڈبل کرکے بقایا جات ادا کروانے کے لئے موثر اقدامات کریں۔(ڈاکٹر احسان الحق جنرل سیکرٹری پنجاب پینشنرز ایسوسی ایشن)

بنام شیخ رشید

نواز شریف کو پورے خاندان سمیت نابود کرنے کا دعویٰ کرنے والے شیخ رشید اس بات ...