لکھنؤ: پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شرٹس پہننے پر 10 نوجوانوں کیخلاف غداری کا مقدمہ

08 نومبر 2014

نئی دہلی (این این آئی) بھارت کے شہر لکھنو کے ایک گائوں میں ایک مذہبی جلوس کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ٹی شرٹس پہننے پر 10نوجوانوں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کشینگر اترپردیش میں سپریٹنڈنٹ آف پولیس للت کمار سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ کچنوف  میں کھبرسھتان  پولیس سٹیشن میں 10 نوجوانوں کے خلاف غداری کے الزامات پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ چار نومبر کو نوجوانوںکی طرف سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ٹی شرٹس پہنچ کر ایک مذہبی جلوس میں شرکت کرنے کے بعد سے کلیان چھاپر گائوں میں حالات کشیدہ ہیں ، کچھ مقامی لوگوںنے نوجوانوں کے اس اقدام پر ناراضگی کا اظہار کیا جس کے بعد انہوںنے اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا ۔ پولیس کی مداخلت کے بعد نوجوان نے اپنی ٹی شرٹس اتار دیں۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔