مکرمی! 25 وارث روڈ نرالا فوڈ میں ہم 14 آدمی سکیورٹی سٹاف میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ جس کمپنی کے ہم ملازم ہیں‘ وہ ذوالفقار سکیورٹی کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ ہے۔ اس کے انچارج میجر ذوالفقار صاحب ہیں جب بھی کسی مالک سے تنخواہ کے بارے میں بات کرتے ہیں تو وہ ٹال مٹول دیتے ہیں۔ جب میجر صاحب کو فون کرتے ہیں تو وہ آگے سے جواب دیتا ہے کہ نرالا فوڈ والے دیں گے تو میں دوں گا۔ ہماری اڑھائی ماہ کی تنخواہ بنتی ہے۔ ماہ اگست‘ ماہ ستمبر اور ماہ اکتوبر لہٰذا آپ مہربانی فرما کر ہماری ہیلپ کریں اور ہماری تنخواہ دلوا دیں۔ ہم غریب آدمی ہیں‘ آپ کو تازندگی دعائیں دیں گے۔(محمد علی آزاد سپروائزار‘ نور احمد‘ مختار گل)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38