خشک خارش

08 نومبر 2014

 عالشہ ذوالفقار
خشک خارش جلد کی خراشی حالت ہوتی ہے، جو کھجلی کرنے سے بھی ہو جاتی ہے، جلد میں خارش لیکھوں کے کاٹنے کے بعد ہوتی ہے، مادہ لیکھیں جلد میں انڈے دینے کے لئے گھس جاتی ہیں، اس کے بعد شدید خارش ہوتی ہے، خشک خارش بہت آسانی سے پھیلتی ہے، کسی شخص میں جتنی زیادہ لیکھیں ہوتی ہیں اتنا ہی ان کے پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ خشک خارش ایک دوسرے میں ہجوم والی جگہوں پر زیادہ آسانی سے پھیلتی ہیں، لیکھوں کے جلد میں انڈے دینے کے 3سے 6ہفتوں بعد علامات نمودار ہوتی ہیں۔خشک خارش ہونے سے ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ کے بچے کا علم حفظان صحت کمزور ہے، وہ بچے جو ہجوم والے علاقوں میں بستر کسی کے ساتھ بانٹنے میں یا زیادہ تر دن ہجوم میں گزارنے سے ان کو اس بیماری کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
خشک خارش بہت عام اور بہت بڑی جراثیمی بیماری ہے جو کہ ایک چھوٹی سی لیکھ کی وجہ سے ہوتی ہے، جلدی جراثیم کی علامتیں 3سے 6ہفتوں میں نمودار ہوتی ہے۔ خشک خارش برائے راست ملاقات کے ذریعے بڑی تیزی سے پھیلتی ہے، غیر علاج شدہ خارش جراثیمی زخم بنا سکتی ہے۔
خارش والی جگہ پر کھجلی کرنے سے نقصان اور زخم مزید گہرا ہو سکتا ہے ، اگر خارش کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ زرد زخم کی طرف راغب ہو سکتی ہے جو جلد کی جراثیمی مرض ہے وہ بچے جنہوں نے خشک خارش کا معائنہ نہیں کرایا ہوتا ان پر اس کا اثر باآسانی ہو سکتا ہے۔ اس لئے جیسے آپ کے علم میں یہ بات آئے کہ آپ کا بچہ مسلسل خارش کر رہا ہے تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں، جیسے ہی آپ بچے کے جسم پر خشک خارش کی علامت دیکھیں اس وقت اپنے بچے کو ڈاکٹر کے پاس لے جائیں اور اس کا معائنہ کروائیں تا کہ یہ مرض بڑھنے سے روکا جا سکے۔
جیسا کہ آپ کو پہلے بتا چکے ہیں جسم پر خشک خارش لیکھوں کی وجہ سے ہوتی ہے مادہ لیکھیں جلد میں گھس جاتی ہیں تا کہ انڈے دے سکیں۔ خشک خارش ہمیشہ برائے راست ایک جلد سے دوسری جلد میں پھیلتی ہے۔ جیسا کہ ہاتھ ملانا، گلے لگانا، یہ خارش کسی شدید خارش کی جو رات عذاب کر دیتی ہے، باریک ،سیاہ و سفید ، جلد سے ابھری لاسیس جو اکثر انگلیوں کے درمیان میں یا مٹھی کے گرد، کہنیوں ، بغلوں اور خارجہ اعضاﺅں میں پائی جاتی ہیں۔ بچوں کی ہتھیلیوں سے جلد کا اترنا اور اکھڑناتلوے ،گردن، منہ اور کھوپڑی پر نمودار ہو سکتا ہے، خارش کے بعد جلد پر پھوڑے اور کھرنڈ جسم پر بننے وغیرہ کے بعد سوجن بھی ہو جاتی ہے۔خارش کا ایک سے دوسرے بچے میں منتقل ہونے کے وجہ تولئے کے استعمال اور کپڑے بانٹنے سے بھی ہوتی ہے۔ خشک خارش اپنے ظہور سے پہلے جب تک اس کی علامتیں منظر عام تک نہیں آتیں ایک شخص سے دوسرے کی طرف پھیلتی ہے۔ گھریلو جانور خشک خارش پھیلانے کے لئے ناگزیر ہوتے ہیں۔ خشک خارش ہمیشہ برائے راست ایک جلد سے دوسری جلد میں پھیلتی ہےگھریلو جانور خشک خارش پھیلانے کے لئے ناگزیر ہوتے ہیں