جی 20 کانفرنس کے دوران سائبر حملوں کا خدشہ ہے: آسٹریلوی خفیہ ایجنسی

08 نومبر 2014

سڈنی  (اے پی پی)  آسٹریلوی خفیہ ایجنسی نے جی 20 کانفرنس کے دوران سائبرحملوں کا خدشہ ظاہر کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دو روزہ جی 20 سربراہان کانفرنس آسٹریلوی شہر برسبین میں 15 نومبرکو شروع ہورہی ہے۔ آسٹریلن سگنلز ڈائریکٹوریٹ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ جی 20 کانفرنس کے دوران سائبر حملوں کا خدشہ ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے اس ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کا کہا ہے۔